ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ملک کی تجدیدکاری میں سنت سماج کا اہم کردارہے :مودی 

ملک کی تجدیدکاری میں سنت سماج کا اہم کردارہے :مودی 

Fri, 22 Jul 2016 19:55:47    S.O. News Service

گورکھپور، 22؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے صفائی اور دیگر سماجی پہلوں کو آگے بڑھانے میں سنت سماج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے آج یہاں کہا کہ مذہبی کاموں کے ساتھ ہی معاشرے کی تجدیدکاری میں بھی سنتوں نے اہم کردار ادا دیا ہے۔مودی نے گورکھ ناتھ مندر میں مہنت اویدیناتھ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے کے بعد وہاں موجود سنت سماج سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ سے تبدیلی کو اپنانے والے ہمارے ملک میں سنتوں کی روایت اب مذہبی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال سمیت ہر علاقے سے جڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کے لاکھوں سنت اور سینکڑوں مٹھ انتظامات ہندوستان کو جدید اور خوشحال بنانے اور ملک کو لوگوں میں اچھے اقدارکوفروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں اور بہت سے ایسا کر بھی رہے ہیں، ملک کے مستقبل کے لیے یہ بہت مفید ہے۔غورطلب ہے کہ بی جے پی سے 4 بار رکن پارلیمنٹ رہے اویدیناتھ رام مندر تحریک میں پیش پیش تھے۔ان کا2014میں انتقال ہو گیا تھا۔حکومت نے گزشتہ سال ان کی پہلی جینتی پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔مودی نے کہا کہ مہنت اویدیناتھ معاشرے کے لیے سوچتے اور اس کے فائدے کے لیے کوشش کرتے تھے اور آج انہیں ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا موقع ملا ہے۔وزیر اعظم نے اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل یہاں کئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔انہوں نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس)کا سنگ بنیاد رکھا اور کھاد فیکٹری کی بحالی کے کام کی شروعات کی۔اس موقع پر گورکھپور سے بی جے پی کے ایم پی اور گورکھ ناتھ پیٹھ کے مہنت یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم مودی کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم پرانی روایات کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں اور ان کی کوشش کا ہی نتیجہ ہے کہ اقوام متحدہ نے 21؍جون کو بین الاقوامی یوگا دیوس قرار دیا۔اتر پردیش کے گورنر رام نائک اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار بھی اس موقع پر مودی کے ساتھ مندر میں موجود تھے۔


Share: